کرونا متاثرہ افرادکو 12 ہزار روپے نقد امداد دی جائیگی، ثانیہ نشتر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت نے کرونا وائرس سے متاثرہ مستحق افراد میں 12 ہزار روپے نقد تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ معاون خصوصی وزیراعظم برائے معاشرتی تحفظ اور خاتمہ غربت ثانیہ نشتر نے کہا کہ کروناو وائر س سے متاثر ہونے والے مستحق غریب خاندانوں کو 12 ہزار روپے نقد دیئے جائیں گے۔ یہ نقد گرانٹ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ امدادی پیکج کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے 7.3 ارب ڈالر روپے کے قرض لے گی۔
ثانیہ نشتر