ملک میں کرفیو لگائے بغیر کرونا وائرس ختم نہیں ہوگا،رحمان ملک

  ملک میں کرفیو لگائے بغیر کرونا وائرس ختم نہیں ہوگا،رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سینیٹررحمان ملک نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت سے ملک بھر میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کرونا وائرس قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،اس معاملے پر سیاست اور الزام تراشی نہیں ہونی چاہئے۔سینیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ حکومت کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں کرفیو لگائے،فقط لاک ڈاؤن حل نہیں کیونکہ اس سے رابطے منقطع نہیں ہو رہے۔سینیٹررحمان ملک نے کرفیو لگانے کی بات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مکمل اور باقاعدہ کرفیو لگائے بغیر کرونا وائرس ختم نہیں ہوگا،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کو کورونا وائرس کیخلاف اکٹھا جنگ لڑنے کی پیشکش کی۔
رحمان ملک

مزید :

صفحہ اول -