سپلائی بند ہونے سے ادویات کی قلت کا خطرہ، کیمسٹ ایسوسیایشن کا وزیراعظم کو خط

  سپلائی بند ہونے سے ادویات کی قلت کا خطرہ، کیمسٹ ایسوسیایشن کا وزیراعظم کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھرمیں ادویات کی ترسیل بند ہونے پرپاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن نے وزیراعظم اور وزرائے اعلی کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو لکھے گئے،خطوط میں نشاندہی کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھرمیں ادویات کی ترسیل بند ہوگئی ہے جبکہ کوریئرکمپنیوں نے بھی لاک ڈاؤن کے باعث ترسیل سے معذرت کرلی ہے، کرونا وائرس کے بعد ادویات کی طلب میں اضافہ ہوا مگر ترسیل بند ہے،ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوریئر کمپنیوں کو انٹرسٹی ترسیل کی اجازت دی جائے، ایسا نہ کرنے سے کرونا کے لئے قائم ہسپتالوں میں ادویات کی قلت ہوسکتی ہے۔
خط

مزید :

صفحہ اول -