وہاب ریاض کا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو 50 ”اٹھک بیٹھک“ کا چیلنج

  وہاب ریاض کا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو 50 ”اٹھک بیٹھک“ کا چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور: (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو چیلنج کرنے لگے، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس یا کووڈ 19 کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔جہاں کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہاں پر عالمی کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ ہو رہے ہیں یا ملتوی ہو رہے ہیں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے چند میچز بھی اس مہلک وباء کے باعث ملتوی ہو گئے تھے۔دنیا بھر کے کھیلوں کے مقابلے ملتوی یا منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کیا ہوا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جہاں پر احتیاطی تدابیر اپنانے کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔کھلاڑیوں کی طرف سے گھروں میں مصروفیات بھی کم نہیں ہو رہی، ٹویٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باوٓلر وہاب ریاض نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کو اظہر علی کو چیلنج کر دیا،اپنے گھر میں موجود وہاب ریاض نے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو 50 اٹھک بیٹھک کا چیلنج دیا جبکہ وہاب ریاض نے چیلنج پورا کرنے کے بعد اظہر علی کو اگلے کھلاڑی کو چیلنج کرنے کا مشورہ دیدیا۔ دوسری طرف ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے قومی ٹیم کے فاسٹ باوٓلر وہاب ریاض کا چیلنج قبول کرتے ہوئے میں وہاب ریاض کو جلد جواب دوں گا۔

برلن (آئی این پی) بائرن میونخ کے فٹبالرز نے کلب دیگر ملازمین کی نوکریاں بچانے کے لیے اپنی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کا اعلان کر دیا۔ کورونا وائرس کے باعث فٹبال کی سرگرمیاں معطل ہیں اور کلب اخراجات کم کرنے لیے ملازمین کو فارغ کیا جانا تھا۔جرمنی کے معروف فٹبال کلب بائرن میونخ کے سالانہ اخراجات 308 ملین یورو کے لگ بھگ ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث فٹبال کی سرگرمیاں معطل ہیں اور کلب اخراجات کم کرنے لیے ملازمین کو فارغ کیا جانا تھا، لیکن فٹبالرز دیگر ملازمین کی نوکریاں بچانے کے لیے تنخواہوں میں 20 فی صد کٹوتی پر رضامند ہیں۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے ملازمین کو فارغ نہ کیا جائے۔

 اٹلی کے کلب اٹلانٹا کے گول کیپر مارکو سپورٹیلو کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت ا?یا ہے، وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے اٹلانٹا فٹبال کلب کے پہلے کھلاڑی ہیں۔ادھر بنگلا دیش میں 27 نیشنل کرکٹرز نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے قائم حکومتی فنڈ میں اپنی ا?دھی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے، 27 میں سے 17 کھلاڑی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے کنٹریکٹ یافتہ ہیں۔