آسٹر یلیا، ٹی 20ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ آج، ٹرافی ٹورپلان ملتوی

  آسٹر یلیا، ٹی 20ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ آج، ٹرافی ٹورپلان ملتوی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا۔آئی سی سی کا اہم اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگا،رکن ممالک کے نمائندے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور مختلف ملکوں کے مابین آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز کا انعقاد پر غور کریں گے جبکہ دوسری طرف آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی کا ٹور پلان بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب کرکٹ میدان بھی سیاہ بادلوں کی لپیٹ میں آ گئے، پاکستان کی پی ایس ایل لیگ مرحلے میں ہی ختم ہوگئی، آئی پی ایل ملتوی ہوئی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ،بھارت سمیت مختلف ملکوں کی سیریز ادھوری رہ گئیں۔جمعے کو آئی سی سی کی ویڈیو کانفرنس میں رکن ملکوں کے نمائندے صورتحال پر بات کریں گے، معلومات کا تبادلہ کرنے کے ساتھ ممکنہ اقدامات پر بات کی جائے گی،رواں سال اکتوبر، نومبر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور مختلف ملکوں کے مابین آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز کا انعقاد خطرے میں ہے،اس ضمن میں متبادل بی اور سی پلان کا خاکہ پیش کیا جائے گا،اس طرح کی حکمت عملی اپنانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ متبادل انتظامات بھی ہوجائیں اور ممکنہ نقصان کی شرح بھی کم سے کم سطح پر رکھی جائے جبکہکرونا کے پیش نظر آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی ٹور کا پلان ملتوی کر دیا۔آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کو اپریل میں دنیا کے سفر پر لے کر نکلنا تھا۔آئی سی سی نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کریں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ راوں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی