کرونا وائرس کیخلاف جنگ،قومی کرکٹرز 50لاکھ روپے فنڈ دینگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں مصروف حکومتی ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے اہم ترین قدم اٹھاتے ہوئے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز اور بورڈ ملازمین کی جانب سے ایمرجنسی فنڈ میں مالی تعاون کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ قومی کھلاڑی اجتماعی طور پر 50لاکھ روپے کی رقم فنڈ میں جمع کرائیں گے جبکہ پی سی بی کے سٹاف میں شامل سینئر منیجرز کی پوسٹ کے حامل افراد ایک دن اور جنرل منیجرز یا اس سے اوپر کے افسران 2دن کی تنخواہیں فنڈ میں دینگے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں پی سی بی ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کیساتھ کھڑا رہا ہے۔
اور ملک سے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے حکومت کی چھوٹی سی مالی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
تین کالم