کرونا وائرس کی وجہ سے کاؤنٹی سیزن 28مئی تک تاخیر کا شکار
لندن(اے پی پی) انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے کاؤنٹی کرکٹ سیزن کم از کم 28 مئی تک شروع نہیں ہوگا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے کہا: "غیر یقینی صورتحال کے اس دور میں، کرکٹ کے کھلاڑیوں سے لے کر شائقین اور ساتھیوں تک، کھیل کے ہر فرد کی فلاح و بہبود کی حفاظت کرنا ای سی بی کی پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مردوں اور خواتین کے کھیل کے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچوں کا احاطہ کرتے ہوئے جون، جولائی یا اگست میں شروع ہونے والے ایونٹس میں ممکنہ ترمیم پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ 12 اپریل کو شروع ہونا تھی۔ تاہم عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے سبب کھیل تعطل کا شکار رہے گا۔