کرونا بڑھنے کا خطرہ، قومی ایئر لائن کی برطانیہ اور کینیڈا کیلئے خصوصی پروازیں منسوخ

  کرونا بڑھنے کا خطرہ، قومی ایئر لائن کی برطانیہ اور کینیڈا کیلئے خصوصی ...

  



اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کو خصوصی پروازوں کیلئے دی جانے والی اجازت منسوخ کردی گئی۔ خصوصی پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ حکومت پاکستان نے صحت اور سکیورٹی کو مدنظر رکھ کر کیا ہے۔پی آئی اے کی خصوصی پروازیں ٹورنٹو، لندن، مانچسٹر اوربرمنگھم کیلئے روانہ ہونا تھیں۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق خصوصی پروازوں کی منسوخٰی کا فیصلہ تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہوا کیونکہ حکمت عملی تبدیل کردی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حکمت عملی میں تبدیلی عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے کی گئی۔ ترجمان نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ عالمی وبا ء سے بچاؤ اور حفاظت کیلئے گھروں میں ہی قیام کریں۔

پروازیں منسوخ

مزید : علاقائی