کرکٹ امپائر علیم ڈار کا بیروزگار افراد کو مفت کھانا کھلانے کا اعلان

  کرکٹ امپائر علیم ڈار کا بیروزگار افراد کو مفت کھانا کھلانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہونیوالے افراد کو مفت کھانا کھلانے کا اعلان کردیا۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں آئی سی سی امپائر علیم ڈار نے کہا کہ کرونا وائرس سے پیدا شدہ حالات کے باعث بے روزگار افراد کو اپنے ریسٹورنٹ پر فری کھانا کھلاؤں گا۔علیم ڈار نے کہا کہ بے روزگار افراد میرے ریسٹورنٹ سے مفت کھانا لے سکتے ہیں، کورونا کے خلاف حکومت پاکستان کا ساتھ دیں اور احتیاط کریں۔
علیم ڈار

مزید :

علاقائی -