کرونا کے مشتبہ مریضوں کی ہسپتال منتقلی کیلئے پولیس ٹیم تیار کرنے کا فیصلہ

    کرونا کے مشتبہ مریضوں کی ہسپتال منتقلی کیلئے پولیس ٹیم تیار کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او ذوالفقار حمید نے کورونا کے مشتبہ مریضوں کی ہسپتال منتقلی یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس کی 60 رکنی خصوصی ٹیم تیار کرنے کا حکم دیا ہے، یہ فیصلہ بعض مقامات پر مشتبہ مریضوں کی طرف سے مزاحمت کی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز تمام ڈویژنل ایس پیز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی سی پی او نے ہدایت کی کہ لاہور کی ہر پولیس ڈویژن میں 10 جوان مکمل حفاظتی کٹس کے ساتھ تعینات ہوں گے۔ انہوں نے ایس پی سکیورٹی کو حفاظتی کٹس کا انتظام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیمیں صرف محکمہ صحت کے ملازمین کی موجودگی میں کام کریں گی تاکہ ان کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے لئے جاری کی گئی ہدایات میں نرمی کی گنجائش نہیں۔ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے والوں کو واپس بھجوایا جائے۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران فوڈ سپلائی ہرگز نہ روکی جائے اور گڈز ٹرانسپورٹ سے مکمل تعاون ہونا چاہیئے۔ ہسپتالوں میں ڈیوٹی کرنے والے محکمہ صحت کے سٹاف کو بھی کسی ناکے پر نہ روکیں۔ ذوالفقار حمید نے یہ ہدایت بھی کی کہ کسی ملزم کو ناگزیر صورتحال کے علاوہ حوالات میں نہ رکھا جائے۔ کسی کیس میں گرفتار افراد کو قانون کے مطابق ضمانت لے کر چھوڑ دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -