سی ٹی او کی ڈبل سواری پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت

سی ٹی او کی ڈبل سواری پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے حکومتی احکامات کی روشنی میں ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور نے تمام ڈویژنل اور سرکل افسران کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کا بھی حکم دے دیا ہے،سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے تین روز تک شہریوں کو ڈبل سواری پر بریفنگ دی جاتی رہی، اب کارروائی ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق بزرگ شہری، خواتین اور لاء انفورسمنٹ ایجینسز کے اہلکار مستثنیٰ ہونگے، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل تھانے بند کر دی جائے گی۔
، انہون نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی سیفٹی کیلیے حکومتی احکامات کی من و عن پاسداری کریں، وقتی فاصلہ، ہمشیہ کے فاصلوں سے بہتر ہے،شہر بھر میں ناکے لگا کر شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کیا جا رہا ہے، جبکہ شہری بھی حکومتی احکامات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،

مزید :

علاقائی -