یوتھ فیسٹیول کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 6اپریل تک ملتوی

یوتھ فیسٹیول کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 6اپریل تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 6اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیاہے،عدالت میں گزشتہ روزسابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور کرونا وائرس کے باعث پیش نہ ہوئے،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس کی سماعت کی،اس کیس میں عثمان انور کی درخواست ضمانت منظور کر رکھی ہے،نیب کے مطابق ملزم پر پنجاب یوتھ فیسٹیول میں خلاف ضابطہ ٹھیکوں کے راستے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے،یوتھ فیسٹول میں پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی