پولیس کی کارروائی، مختلف علاقوں سے 4اشتہاری گرفتار

پولیس کی کارروائی، مختلف علاقوں سے 4اشتہاری گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تشدد، ڈکیتی،چوری اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 4اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔شمالی چھاؤنی پولیس کے مطابق جنسی تشدد کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم طیب کو گرفتار کر لیا،انویسٹی گیشن پولیس برکی نے چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری زین مسیح کو گرفتار کیا۔انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری محمد الیاس کو گرفتار کیا۔

انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن نے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد ارشاد کو گرفتار کیا۔

انویسٹی گیشن پولیس ٹیموں نے اشتہاری ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

مزید : علاقائی