لاک ڈاؤن کے تیسرے روز شہر میں ٹریفک معمول سے کم رہی

لاک ڈاؤن کے تیسرے روز شہر میں ٹریفک معمول سے کم رہی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر شہر میں کئے گئے لاک ڈاؤن کے تیسرے روز شہر کی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کافی کم رہی۔ تیسرے روز جزوی لاک ڈاؤن کے نتیجے میں شہر کی تمام مارکیٹیں، کاروباری مراکز اور گلی محلوں کے بازار مکمل طور پر بند رہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں سمیت شہر بھر میں 500 سے زائد ناکے لگا کر ناکہ بندی جاری رکھی۔ ان ناکوں پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 571 مقدمات درج کئے گئے۔

جبکہ شہر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے نتیجے میں 99 مقدمات درج کر کے ملوث ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔

مزید : علاقائی