ملتان قرنطینہ کے 540زائرین کے ٹیسٹ موصول، 19میں کرونا نکل آیا

ملتان قرنطینہ کے 540زائرین کے ٹیسٹ موصول، 19میں کرونا نکل آیا

  



ملتان (کورٹ رپورٹر) ملتان قرنطینہ سنٹر میں موجود مزید 540افراد کے رزلٹ موصول ہوگئے۔قرنطینہ سنٹر میں 1187ایران سے آئے زائرین قیام پذیر تھے جن میں سے مزید 521 افراد میں کرونا وائرس نیگیٹو پایا گیا ہے جبکہ صرف 19 زائرین میں کرونا وائرس پازیٹو پایا گیا ہے۔ پازیٹو آنے والے زائرین کو طیب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا جارہا ہے۔ قرنطینہ سنٹر میں کرونا وائرس نیگیٹو آنے والے زائرین جلدگھروں کو روانہ کر دیئے جائیں گے جبکہ مزید زائرین کے رزلٹس کل تک موصول ہوں گے۔

ٹیسٹ موصول

مزید : علاقائی