اسلام آباد، شہزاد ٹاؤن میں کرونا مریضوں کی تعداد 16ہوگئی

      اسلام آباد، شہزاد ٹاؤن میں کرونا مریضوں کی تعداد 16ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارلحکومت کے علاقے بہارہ کہو کے بعد شہزاد ٹاون میں بھی کرونا وائرس کے مریض سامنے آنے لگے۔لاہور سے آنے والی تبلیغی جماعت کے ایک اور رکن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔متاثرہ شہری کے علاقے شہزاد ٹاون کو بھی سیل کر دیا گیا۔بہارہ کہو اور شہزاد ٹاون سے مجموعی طور پر کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے،متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کے بعد کنٹرول قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سنبھال لیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کرونا وائرس کے ایک اور مریض کی تصدیق کر دی۔
شہزاد ٹاؤن

مزید :

علاقائی -