دفعہ 144 کی خلاف وزری پر کارروائی ہوگی،ڈی سی پشاور
پشاور (این این آئی)ڈی سی پشاور نے کہا کہ کرونا کے پیش نظر دو ہفتوں کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، اشیاء خوردنوش کی خریداری کے لیے دو سے زائد افراد گھر سے نہ نکلیں، خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی، اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ہر قسم کی مذہبی، سماجی اور عوامی اجتماع پرپابندی عائد کردی گئی ہے، ایک خاندان کے دو سے زیادہ افراد بھی اکٹھے باہر نہیں سکتے، مریض کو لے جانے کیلئے گاڑی میں دو افراد کے ساتھ جانے پر کوئی روک ٹوک نہیں،پابندی سے استثنیٰ رکھنے والے افراد کو شناختی کارڈ اور ادارے کا کارڈ باہر نکلتے وقت ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
دفعہ144