رائیونڈ میں تلخ کلامی پر فائرنگ،ماموں زاد بھائی جاں بحق

رائیونڈ میں تلخ کلامی پر فائرنگ،ماموں زاد بھائی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے نواحی گاؤں میں قتل کی واردات،رفاقت نامی شخص گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق پھوپھی زاد بھائی ناصر اور رفاقت دونوں مبینہ طور پر شراب پی رہے تھے کہ دونوں کی تلخ کلامی ہوگئی، پھوپھی زاد بھائی ناصر نے ماموں کے بیٹے رفاقت کو شراب کے نشے میں گولیاں مار دیں، رفاقت گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا ملزم قتل کی واردات کے بعد بعد موقع سے فرار ہو گیا.پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -