کرونا کا خطرہ، ایوان عدل سمیت دیگر عدالتوں کی کینٹین بند
لاہور(نامہ نگار)کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،لاہور بار ایسوسی ایشن نے ایوان عدل،سول کورٹس سمیت سیشن کورٹ کی تمام کینٹین بند کروا دیں،بار کی قیادت نے بار روم سمیت سائلین اور وکلاء کی تمام کینٹین تاحکم ثانی بند کردی ہیں،بار کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے طور پر عدالتوں کی کینٹین کو بند کیا گیا ہے،اس حوالے سے لاہور بار کے عہدیداروں کا کہناہے کہ کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیاہے۔