لاک ڈاؤن کے باوجودوارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا: شہری لاکھوں روپے قیمتی اشیا سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں امجد کے گھر سے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان, جوہر ٹاؤن میں تنویر کے اہل خانہ سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان,راوی روڈ میں عمران کے گھر سے 1 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان, برکی کے علاقہ میں سلیم کے گھر سے 2 لاکھ روپے کے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان, شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں ماجد کے گھر سے 1 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان, ٹاؤن شپ میں عابد کے اہل خانہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان, مصری شاہ میں جمیل کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان,ستوکتلہ میں ابراہیم کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کی نقدی، گلبرگ میں ندیم سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ ستوکتلہ،بادامی باغ سے گاڑی جبکہ لاری اڈہ،اچھرہ داتا دربار،نولکھا اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔