آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 14اپریل تک ملتوی

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 14اپریل تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 14اپریل تک ملتوی کردی،کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر احد خان چیمہ کو عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا،احتساب عدالت کے جج امجد نذیر کیس پر سماعت کی،عدالت نے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 اپریل تک توسیع کردی ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیا ہے۔

،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے،عدالت میں اب تک سات گواہان اپنے بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔

مزید : علاقائی