کرونا سے بچاؤ کیلئے تھانوں میں جراثیم کش سپرے

کرونا سے بچاؤ کیلئے تھانوں میں جراثیم کش سپرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر لاہور کے تھانوں میں جراثیم سے پاک ماحول کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ڈیفنس سرکل کے 3 تھانوں میں سپرے کیا گیا۔ ماہرین کی ٹیم نے تھانوں کے تمام حصوں میں خصوصی کیمیکلز کے ساتھ صفائی کی۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرحلہ وار تمام پولیس دفاتر اور تھانوں میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا۔ تھانوں میں پبلک ڈیلنگ کے باعث کورونا کا خطرہ زیادہ ہے۔ اس لئے پہلے وہاں خطرے کا تدارک کرنا ضروری ہے۔
پولیس نفری کو ماسک اور سینی ٹائزر بھی فراہم کر رہے ہیں۔ پولیس کے جوانوں اور افسروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -