مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی تیسری توسیع بند

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی تیسری توسیع بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (اے پی پی) سعودی عرب نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی تیسری توسیع کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔الحرمین الشریفین کے امور کے ذمہ دار ادارے (پریزیڈینسی) کے سربراہ شیخ عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے اس اقدام کا اعلان کیا ہے اور متعلقہ حکام کو مسجد الحرام کی تیسری توسیع کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

جنرل پریذیڈینسی نے سعودی عرب میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے الحرمین الشریفین میں زائرین کے تحفظ کے لیے ایک بڑے پیکج پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت مسجد الحرام میں عمرے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور حال ہی میں مسجد الحرام کے تمام ذیلی دروازوں کو بند کردیا گیا ہے

مزید :

عالمی منظر -