کورونا وائرس، فرنس کا عراق سے اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان

      کورونا وائرس، فرنس کا عراق سے اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس (اے پی پی)فرانس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر عراق میں موجود اپنے200 فوجی واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی زیر قیادت فوجی اتحاد نے فرانس کے فوجی دستے کی تعیناتی کو ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فوجی دستہ عراقی فوجیوں کی تربیت اور بغداد میں اتحادی افواج کے صدر دفتر میں امور سرانجام دے رہا تھا۔ عراق میں کورونا کے باعث اب تک 27 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عراق کے صدر نے کہا ہے کہ کورونا کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ملک میں طبی سہولیات مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر فرانس نے عراق میں موجود اپنے 200 فوجی واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -