لیبا کی حریف جماعتیں اختلافات بھلا کر کرونا کیخلاف جنگ پر توجہ دیں: اقوام متحدہ

لیبا کی حریف جماعتیں اختلافات بھلا کر کرونا کیخلاف جنگ پر توجہ دیں: اقوام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طرابلس (اے پی پی) لیبیا میں اقوام متحدہ کے امددای مشن(یو این ایس ایم آئی ایل) نے لیبیا کی تمام جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ پر توجہ مرکوز کریں۔ یو این ایس ایم آئی ایل نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہی ہے لیکن لیبیا میں پرتشدد کارروائیاں، حملے اور جوابی کارروائیاں جاری ہیں جس میں شہریوں کو جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے فوری طور پر تنازعات و اختلافات میں کمی، فوجی آپریشنز اور غیرملکی فورسز اور ہتھیاروں کی آمد کو روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لیبیا کوکورونا وائرس کے خلاف جنگ پر اپنی توجہ مبزول کرنے کی ضرورت ہے۔ یو این ایس ایم آئی ایل نے لیبیا میں تمام فریقین کو شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی انسانی اور انسانی حقوق کے قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں کنٹرول سنبھالنے کے لیے گزشتہ سال سے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت اور مشرق میں مقیم فوج کے درمیان مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -