مکہ مکرمہ،مدینہ اور ریاض میں کرفیو میں توسیع
ریاض (اے پی پی) سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کرفیو میں توسیع صرف مکہ مکرمہ میں ہوگی جدہ اس سے مستثنی ہو گا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جارہ کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ کرفیو کے حوالے سے نئی پابندی کا اطلاق مکہ مکرمہ، ریاض اور مدینہ منورہ کیلئے ہوگا۔ جدہ اور اس کے نواحی علاقوں میں اس کا نفاذ نہیں ہوگا۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ دوران کوفیو کے دوران شہری اندرون و بیرون شہر سفر نہیں کر سکیں گے ۔