چین کے بعدجنوبی کوریا نے بھی کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کی شرح بہتر کر لی

  چین کے بعدجنوبی کوریا نے بھی کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کی شرح بہتر کر ...

  



لندن(اے پی پی) چین کے بعد جنوبی کوریا نے بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کو بہت حد تک کنٹرول کر لیا ہے۔پانچ کروڑ آبادی والے اس ملک نے مکمل لاک ڈاؤن اور شہریوں کی نقل و حرکت پر کڑی پابندیاں لگانے کی بجائے، اپنی توجہ متاثرہ افراد کی تشخیص اور انہیں قرنطینہ یا گھروں تک محدود کرنے پر مرکوزرکھی،جس سے نو ہزار مریضوں میں سے ایک سو بیس کے قریب مریض لقمہ اجل بنے۔یہ شرح چین کے بعد عالمی سطح پر سب سے زیادہ اور بہتر شمار کی گئی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام نے شہریوں میں مرض کی تشخیص کے لیے جگہ جگہ چیک پوائنٹ اور خیمے قائم کیے،جہاں ہر شہری جب چاہے کورونا کا مفت ٹیسٹ کرا سکتا ہے

مزید : عالمی منظر