مصرمیں ٹریفک حادثہ،16افراد ہلاک15زخمی

مصرمیں ٹریفک حادثہ،16افراد ہلاک15زخمی

  



قاہرہ(شِنہوا)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں متعدد گاڑیوں کو پیش آنے والے ایک حادثے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے،یہ بات مقامی میڈیا نے رپورٹ کی ہے۔سرکاری روزنامہ الجمہوریہ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تصادم مصر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے مقامی وقت کے مطابق شام 7بجے (1700جی ایم ٹی)سے رات کا کرفیو نافذکر نے کے کچھ گھنٹوں بعد پیش آ یا۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : عالمی منظر