چینی صدر اور جرمن چانسلرکے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

    چینی صدر اور جرمن چانسلرکے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

  

بیجنگ(اے پی پی)چین کے صدر شی جن پنگ نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ کورونا وائرس پارے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔چینی ریڈیو کے مطابق اس موقع پر شی جن پنگ نے کہا کہ چین میں کورونا وائرس کی وباء پھوٹنے کے ابتدائی مرحلے میں جرمنی نے چین کے لیے حمایت اور ہمدردی کا اظہار کیا، موجودہ صورتحال میں چین وباء کے خلاف جدوجہد میں جرمنی کی حمایت کرتا ہے اور اپنی صلاحیت کے مطابق امداد فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین جرمنی کے ساتھ وباء کی روک تھام اور کنٹرول کے تجربات کے تبادلے اور ویکسین اور ادویات کی تحقیق میں تعاون کی مضبوطی کا خواہاں ہے،امید ہے کہ جرمنی جلد ہی اس وبا پر قابو پا لے گا۔شی جن پنگ نے مزید کہا کہ وباء کسی ایک جغرافیائی سرحد تک محدود نہیں ہے۔، یہ بنی نوع انسان کو درپیش ایک مشترکہ چیلنج ہے، انسداد وباء کے دوران چین جرمنی اور چین۔یورپ کے درمیان اتحاد و تعاون کی عکاسی ہوئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -