امریکی مسلم تنظیموں نے گھروں میں فوڈ باکسز پہنچانا شروع کر دیئے

امریکی مسلم تنظیموں نے گھروں میں فوڈ باکسز پہنچانا شروع کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں مسلمان فلاحی اداروں نے کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں تک محدود افراد کو ان کی ضرورت کی اشیاء ان کے گھروں تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جن میں اسلامک کونسل آف نارتھ امریکہ یا اکنا ریلیف یو ایس اے اور پاکستانی امریکی ڈاکٹروں کی تنظیم، اپنا شامل ہیں۔وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو میں اکنا ریلیف یو ایس اے کے ہنگر ریلیف شعبے کے ڈائریکٹر زاہد حسین نے بتایا کہ جب سے کورونا وائرس بحران شروع ہوا ہے اکنا نے لوگوں کو ان کی دہلیز پر گراسری فوڈ باکسز مفت پہنچانے کے ایک ملک گیر پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کے تحت ادارے نے ہزاروں مسلمانوں اور غیر مسلموں کو امریکہ کے بڑے شہروں میں قائم اپنی 36 فوڈ پینٹریز کے ذریعے گراسری فوڈ باکس ان کے گھروں کی دہلیز تک مفت پہنچانا شروع کر دیئے ہیں۔ہر فوڈ باکس میں 75 سے 80 پاؤنڈ فوڈ موجود ہوتا ہے جس میں چاول، آٹا، دالیں، دودھ، انڈے، ڈبوں میں بند کھانے، سیریل، پاستا، چینی، نمک، حلال چکن اور بیف کے پیکٹس شامل ہوتے ہیں

مزید :

عالمی منظر -