کروناسے ملک کوبدترین صورتحال کا سامنا ہے،ہنی شہزادی
لاہور (فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بدترین صورتحال سے گذر رہاہے۔میں حکومت کی توجہ شوبز سے وابستہ ان جونیئر اور دیہاڑی دار لوگوں کی جانب مبذول کروانا چاہتی ہوں جن کی حالت ہر روز بد سے بدتر ہورہی ہے ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں بچا۔ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے ایسے فنکاروں اور تکنیک کاروں کیلئے فوری کچھ نہ کیا گیا تو وہ بھوکے مرجائیں گے۔ہنی شہزادی نے کہا کہ مجھ سمیت فنکار کب تک گھر بیٹھ کر کھائیں جب کام ہی نہیں ہوگا۔
توہمارا گذارا بھی ناممکن ہوجائے گا۔شوبز والے سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں حکومت کو ان کیلئے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ہنی شہزادی نے کہا کہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا۔ میرا ظاہر اور باطن ایک ہے جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں۔میں ان دنوں مختلف پراجیکٹس میں کام کررہی ہوں میں ہمیشہ کم مگر معیاری کا، کو ترجیح دی ہے۔ ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ سچ بولنے کی عادت ہے اور اس