بھارت کشمیریوں کو حق سے محروم نہیں کرسکتا، عمران احمد
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار عمران احمدنے کہا کہمقبوضہ کشمیر کرونا وائرس کی زد میں ہے بھارتی حکومت کو نرمی کرنا ہوگی۔اس وقت پوری دنیا کرونا کے عزاب میں مبتلا ہے۔اللہ ہمارے گناہ معاف کرے۔ بھارت کی جانب سے دہلی اور کشمیر کی مقبوضہ وادی میں بے گناہ مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ناقابل برداشت ہیں۔ مودی سرکار اپنی جارحیت پسندی کے باوجود کشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ عمران احمدنے کہا ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرکے کشمیریوں کو اْن کے حق سے محروم نہیں کر سکے گا۔