کرونا، زاراخان کے بیٹے کی سالگرہ سادگی سے منائی گئی

کرونا، زاراخان کے بیٹے کی سالگرہ سادگی سے منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)کرونا وائرس کے باعث سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر زاراخان کے بیٹے کی سادگی سے سالگرہ،تقریب میں صرف فیملی کے افراد کی شرکت،تفصیلات کے مطابق اداکارہ زاراخان کے بیٹے کی سالگرہ گذشتہ روز ان کے گھر میں ہی منائی گئی جس میں صرف ان کے فیملی کے افراد اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ زاراخان نے بتایاکہ اس وقت جو ملک میں حالات چل رہے ہیں اور کرونا وائرس سے بچاؤ کی تدبیریں کی جارہی ہیں تو زیادہ افراد کا جمگھٹا نہیں لگا سکتے تھے ا س لئے فیملی کے افراد کے ساتھ ہی سالگرہ منائی گئی۔زاراخان کے بیٹے نے فیملی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔
مہمانوں نے اسے تحائف دئیے اور درازی عمرکی دعائیں دیں۔

مزید :

کلچر -