پاکستان کیلئے ہی نہیں پوری دنیا کیلئے مشکل وقت ہے،سفیرہ

پاکستان کیلئے ہی نہیں پوری دنیا کیلئے مشکل وقت ہے،سفیرہ

  



لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج پرفارمر سفیرہ علی نے کہاکہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ لاہور اتنا ویران ہو گا، ہم جانتے ہیں یہ پاکستان کے لئے ہی نہیں پوری دنیا کے لئے بہت مشکل وقت ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے ہم اپنے پیاروں سے مل نہیں پا رہے، ان سے دور ہیں، بچے سکول نہیں جا پا رہے، بہت سے ایسے لوگ جن کا گھروں سے نکلے بغیر گزارا مشکل ہے۔یہ وقت سب کے لئے ایک جیسا ہے، ہماری حکومت نے ہمارے لئے ایک بہتر فیصلہ کیا ہے تاکہ ہم محفوظ رہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں اور شکر کریں کہ انہوں نے ہمیں صحت دی، آنے والے کل کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں ایک ہونا ہوگا۔

سب کو ایک ہونا ہے اور مل کر پاکستان اور پوری دنیا کو اس مشکل وقت سے ہمیشہ کے لئے نکالنا ہے۔ سفیرہ علی نے عوام کے نام موجودہ صورتحال پر جذباتی پیغام جاری کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایسا ہے جب ہم سب کو مل کر ایک دوسرے کا خیال کرنا ہے،اس لئے صفائی کا خیال رکھیں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔

مزید : کلچر