اختلافات بھلا کر کروناکے خلاف لڑنا ہوگا،حاجی عبد الرزاق

اختلافات بھلا کر کروناکے خلاف لڑنا ہوگا،حاجی عبد الرزاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)الحمرا نور جہاں آڈیٹوریم کے سابق منیجر حاجی عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ اس وقت آپسی اختلافات کو بھلا کر سب کو کرونا وائرس کے خلاف لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے اختتام کیلئے پوری قوم متحد ہونا ضروری ہے۔ ہم لوگ مل کر دنیا بھر میں ڈر اور خوف کی اس علامت کو ختم کریں گے۔ہمارے ملک میں اس وبا سے بچنے کیلئے سب کو مکمل احتیاط کی ضرورت ہے پوری دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اس میں بسنے والے کل بھی دہشت گردی کے خلاف تھے اور آج بھی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ حکومت سال 2020 کو پاکستان کی ثقافت سے منسوب کرے۔
اور اس سلسلہ میں پاکستان کے مختلف شہروں میں ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرنے کے ساتھ وفود اور ثقافتی طائفوں کو بیرون ممالک روانہ کیا جائے۔حاجی عبد الرزاق نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام مہنگائی اور دیگر مسائل کے ہاتھوں گھٹن کا شکار ہیں، حکومت عوام کیلئے تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کرے۔ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے اور اب ہمیں دنیا کو بھی اس سے آگاہ کرنا چاہیے۔

مزید :

کلچر -