کرونا،قوم پریشان ہونے کے بجائے اللہ سے رجوع کرے،ببرک

کرونا،قوم پریشان ہونے کے بجائے اللہ سے رجوع کرے،ببرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکارببرک شاہ نے کہا کہ قوم اس موقع پر پریشان ہونے کی بجائے اللہ کو یاد کرے جتنا ممکن ہوسکے دعا کرے تاکہ ہم سب کرونا وائرس کے عذاب سے نجات حاصل کرسکیں۔یہ وقت جلد گذر جائے گا۔ہم سب کو سیاسی اختلافات فراموش کرکے حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔ببرک شاہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو کوئی ایک شخص بحال نہیں کر سکتا بلکہ اس کے لئے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنی ہو گی۔ اس کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے آگے آنا ہو گا تب جا کر ہم دوبارہ انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکتے ہیں۔ ببرک شاہ نے کہا کہ کراچی میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں مگر اسکے لئے لاہور کے سٹوڈیوز کی ویرانی کو بھی ختم کرنا ہوگا۔

مزید :

کلچر -