کرونا،سرگرمیاں محدود کرنے کی ضرورت،صدف بھٹی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل صدف بھٹی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہم سب کو اپنی سرگرمیاں محدود کرنا ہوں گی۔ہمارے ملک میں لوگوں کوحالات کی سنگینی کا شعور نہیں ہے۔ہر حکومت مسائل کی ذمہ داری پچھلی حکومتوں پر ڈال دیتی ہے لیکن ان کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے موجودہ حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں اہم کردار ادا کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اپنے حقوق کا شعور ہی نہیں، انہیں معلوم ہی نہیں بجلی، گیس اور بچوں کی فیسیں کیسے کم کرانے کیلئے باہر نکلنا ہے۔
جب لوگوں کو مسائل کی وجہ سے دکھی دیکھتی ہوں تو پھرانہیں ہنسانے کا جذبہ بیدار ہو جاتا ہے۔صدف بھٹی نے کہا کہ پاکستان ہر لحاظ سے زرخیز ملک ہے لیکن بد قسمتی سے اسے ہر دور میں لوٹا گیا ہے۔ پاکستانیوں کو بس موبائل فون، دو پان اور موٹر سائیکل دیدیں وہ خوش ہوجاتے ہیں۔انیشانے کہا کہ جب لوگوں کو مہنگائی اور حالات کی وجہ سے پریشان دیکھتی ہوں تو میر ے اندر انہیں