تھیٹر پر میری کامیابیاں محنت کا نتیجہ ہے، زینی چوہدری

تھیٹر پر میری کامیابیاں محنت کا نتیجہ ہے، زینی چوہدری

  



لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج ڈانسر زینی چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے اپنی محنت سے اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو بر قرار رکھا ہے او ر ہمیشہ بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کی ہے۔تھیٹر پر میری کامیابیاں محنت کا نتیجہ ہے۔تمام نامور پرفارمرز کے ساتھ کام کرچکی ہوں کسی بھی شعبے میں کامیابی اور ناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں، کامیابی کے بعد آپ سے زیادہ توقعات وابستہ کر لی جاتی ہیں۔زینی چوہدری نے کہا کہ اگر انسان موجود انجانے خوف کو شکست دے لے تو وہ کامیابیاں کی منازل طے کرنا شروع کر دیتا ہے۔

،ہمیشہ مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کیا ہے اور رسک لئے ہیں اور کامیاب رہی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن کامیابیوں کے تسلسل کو بر قرار رکھنا سب سے زیادہ مشکل ہے۔

مزید : کلچر