محنت سے کام کیا جائے تو کامیابی ضرور ملتی ہے،دعا خان

محنت سے کام کیا جائے تو کامیابی ضرور ملتی ہے،دعا خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل دعا خان نے کہا ہے کہ شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے لیکن جولوگ سچی لگن اورمحنت کے ساتھ کسی شعبے کواپنا پروفیشن بناتے ہیں، انھیں ایک نہ ایک دن کامیابی ضرورملتی ہے۔دعا خان نے کہا کہ ابتدا میں جب کوئی بریک تھرو نہ ملا تو کمپیئرنگ اور ماڈلنگ تک محدود رہنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری کے حالات اور ماحول اچھا نہ ہونے کی وجہ سے ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے لوگوں نے اس میں دلچسپی نہیں لی لیکن اب اچھی اورمعیاری فلمیں بنائی جا رہی ہیں اوراس کے مثبت نتائج جلد ہمارے سامنے ہوں گے۔دعا خان نے کہا کہ جہاں تک بات میری ہے تو اس وقت میرے پاس کئی فلمی پراجیکٹس کی آفرز ہیں جس کے بارے میں ابھی تک اس لیے کوئی فیصلہ نہیں کرپائی کہ میں پہلے ہی ٹی وی کے پروجیکٹس میں بے حد مصروف ہوں، لیکن میں بھی جلد ہی سلورسکرین پر کام کرتی دکھائی دوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دیگر ممالک کے ساتھ بھی جوائنٹ ایڈونچر کرنا چاہیے اس سے ہمارے فنکاروں اور تکنیک کاروں کے ساتھ فلم کی بڑی مارکیٹ مل جائے گی۔

مزید : کلچر