بائرن میونخ فٹبالرز کا نوکریاں بچانے کیلئے تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کا اعلان

بائرن میونخ فٹبالرز کا نوکریاں بچانے کیلئے تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (آئی این پی) بائرن میونخ کے فٹبالرز نے کلب دیگر ملازمین کی نوکریاں بچانے کے لیے اپنی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کا اعلان کر دیا۔ کورونا وائرس کے باعث فٹبال کی سرگرمیاں معطل ہیں اور کلب اخراجات کم کرنے لیے ملازمین کو فارغ کیا جانا تھا۔جرمنی کے معروف فٹبال کلب بائرن میونخ کے سالانہ اخراجات 308 ملین یورو کے لگ بھگ ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث فٹبال کی سرگرمیاں معطل ہیں اور کلب اخراجات کم کرنے لیے ملازمین کو فارغ کیا جانا تھا، لیکن فٹبالرز دیگر ملازمین کی نوکریاں بچانے کے لیے تنخواہوں میں 20 فی صد کٹوتی پر رضامند ہیں۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے ملازمین کو فارغ نہ کیا جائے۔

اٹلی کے کلب اٹلانٹا کے گول کیپر مارکو سپورٹیلو کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت ا?یا ہے، وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے اٹلانٹا فٹبال کلب کے پہلے کھلاڑی ہیں۔ادھر بنگلا دیش میں 27 نیشنل کرکٹرز نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے قائم حکومتی فنڈ میں اپنی ا?دھی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے، 27 میں سے 17 کھلاڑی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے کنٹریکٹ یافتہ ہیں۔