چوری کی گاڑی پکڑی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)کار چور کو غیر قانونی نمبر پلیٹ کا استعمال مہنگا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق بھیکوال چوک میں پٹرولنگ آفیسر اشرف نے گرین نمبر پلیٹ گاڑی کو روکا توملزم نے کاغذات دینے کی بجائے وارڈن کو رشوت کی آفر کروائی۔ ملزم کی مشکوک حرکات وسکنات پر ٹریفک وارڈنز نے کریمنل ریکارڈ چیک کروایا جس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سٹی سرگودھا میں کار چوری کا مقدمہ درج تھا۔ٹریفک وارڈنز نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر تے ہوئے ملزم اور گاڑی کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔