نارووال، رشتہ کے تنازع پر فائرنگ، 1شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

نارووال، رشتہ کے تنازع پر فائرنگ، 1شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

  



نارووال(نامہ نگار)رشتے کے تنازعہ پر دو فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوبھائی زخمی،تھانہ رعیہ خاص نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،تھانہ رعیہ کے مطابق گذشتہ شب موضع کلہ منڈیلہ میں راحیل بٹ وغیر ہ کا اپنے ہی گاؤں کے افراد کے ساتھ رشتہ کا تنازعہ چلا آرہا تھا گذشتہ شب تلخ کلامی پر مخالفین کے فائرنگ کر دی جس سے 60سالہ محمد خلیل بٹ اور اس کے دو بھائی عدیل اور راحیل زخمی ہوگئے جن کو فوری ہسپتال نارووال منتقل کیا گیا جہاں پر محمد خلیل بٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا دو زخمی زیر علاج ہیں پولیس نے شبیر بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

مزید : علاقائی