ماموں کانجن، چوروں نے گھر کا صفایا کردیا
ماموں کانجن(نمائندہ پاکستان)چوروں نے غریب کاگھر لوٹ لیا طارق کالونی میں نامعلوم چوروں نے ایک غریب محنت کش تنویر کے کچے مکان کی رات کو اس وقت دیوار توڑ کر گھر میں موجود جمع پونجی کے ہزاروں روپے نقدی،ٹی وی،پارچات اور گھریلو استعمال کے برتن اور بستر چرا لئے جب وہ اپنے اہل و عیال سمیت کمالیہ گیا ہوا تھا۔