شاہدرہ چوک میں جھلسنے والے مزید 3افراد دم توڑ گئے

شاہدرہ چوک میں جھلسنے والے مزید 3افراد دم توڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)سانحہ شاہدرہ چوک کے مزید 3زخمی میو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد چار ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ عظیم 30 سالہ اخلاص اور60سالہ محمد شریف بٹ شامل ہیں جبکہ سانحہ کے پہلے روز ایک 65 سالہ شہری زاہد عباس بھی دم توڑ گیا تھا۔ جس کاشاہدرہ پولیس نے سرکاری مدعیت میں متاثرہ ٹینکر کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے، سانحہ میں مجموعی طور پر 10 افرا جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ جن میں سے اب تک چار افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ میو ہسپتال میں زیر علاج سات مریضوں میں سے مزید 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
سانحہ شاہدرہ

مزید :

صفحہ اول -