کرونا وائرس کا خوف، سعودیہ نے حج معاہدوں سے روک دای، ڈالر 167روپے ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں معمولی بہتری، ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری، مریضوں کی تعداد 11سو سے تجاوز کر گئی، قوم بن کر کرونا کا مقابلہ کرینگے: عمران خان

کرونا وائرس کا خوف، سعودیہ نے حج معاہدوں سے روک دای، ڈالر 167روپے ہو گیا، سٹاک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں،) سعودی حکومت نے پاکستان کو اس سال حج معاہدے کرنے سے روک دیا ہے،جسکے بعدوزارت مذہبی امور نے حج پر کام روک دیا ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا ہے،سعودی وزیر حج کا مراسلہ وزارت مذہبی امور کو موصول ہوگیا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے خط میں کہاگیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں،سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے،صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے،سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اس سال یہ معلوم نہیں کہ حج 2020 کا آپریشن مکمل ہوگا یا نہیں، لہذا پاکستان نے جن کمپنیوں سے معاہدے کرنے ہیں فی الحال وہ نہ کیے جائیں۔سعودی حکومت نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ان تمام ممالک کو یہ ہدایات جاری کی ہیں جہاں کے ایک لاکھ سے زائد زائرین حج کیلئے حجاز مقدس کا سفر کرتے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی لاک ڈاؤن ہے جس کے نتیجے میں حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
حج پابندی


کراچی(اکنامک رپورٹر) امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے 85پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے بعد یہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح167.45روپے تک پہنچ گیا،۔، 3 روز میں ڈالر8روپے 45پیسے مہنگا ہوچکا ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 7 سو ارب روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 85 پیسے مہنگا ہوکر 167.45 روپے پر پہنچ گیا۔ ڈالر9 ماہ بعد اتنی مہنگی سطح پر ٹریڈ ہوا۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے گھریلو قرضوں اور اسٹاک مارکیٹوں سے قلیل مدتی سرمایہ کاری نکالنے سے روپے کی قدر میں گراوٹ آئی ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کے باعث سرمایہ کار پاکستان سے اپنا پیسہ نکال رہے ہیں جو ڈالر مہنگا ہونے کا سبب بن رہا ہے۔اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث غیرملکی سرمایہ کار نقد رقم کو ہاتھ میں رکھنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے اپنی سرمایہ کاری واپس نکال رہے ہیں۔عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ سمیع اللہ طارق نے اس ضمن میں بتایاکہ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق، پچھلے تین ہفتوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حکومتی قرضوں کی سیکیورٹیز سے 1.56 بلین ڈالر کی قلیل مدتی سرمایہ کاری واپس لے لی ہے، جس کے نتیجے میں روپیہ پر دباؤ اس وقت جزوی طور پر بڑھ گیا، تاہم گھبراہٹ میں مبتلا کچھ سرمایہ کاروں نے پختگی ہونے سے پہلے سیکیورٹیز فروخت کردیں۔دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں بہتری آنے کے باعث مقامی اسٹاک مارکیٹ میں بھی منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی گئی لیکن ساتھ ہی کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات اور معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے باعث سرمایہ کار محتاط بھی نظر آئے جس کے سبب اتار چڑھاوٗ دیکھنے میں آیا اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 28ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 28191پوائنٹس کی بلند اور27046پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 38.40پوائنٹس کے اضافے سے27267.20پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای30انڈیکس بھی 45.36پوائنٹس کے اضافے سے11879.19پوائنٹس جب کہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 87.98پوائنٹس کی کمی سے 20043.89پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 152کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن اس کے مقابلے میں 182کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرگئیں اور 13کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث سرمایہ کاروں کو 23ارب51کروڑ13لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت گھٹ کر53کھرب 56ارب 66کروڑ1لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 18کروڑ67لاکھ45ہزار شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں 4کروڑ16لاکھ38ہزار شیئرز زائدہیں دریں اثنا اوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کورونا سے ایک قوم بن کر مقابلہ کریں گے۔جمعرات کووزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء، عسکری اور سول اداروں کے اعلیٰ حکام،چاروں وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔چیئرمین این ڈی ایم اے اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا مکمل کرفیو سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔اس کے علاوہ اجلاس میں معاشی پیکج کے اثرات پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ وزرائے اعلیٰ صوبوں میں صورتحال سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔عمران خان نے کہا کہ تمام صوبوں کی ضروریات پوری کریں گے اور کورونا سے ایک قوم بن کر مقابلہ کریں گے۔
ڈالر /وزیر اعظم

اسلام آباد، کراچی،لاہور،پشاور، لندن،واشنگٹن (جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ا)پاکستان میں کورونا، کیسز کی مجموعی تعداد 1100 سے بھی تجاوز کرگئی۔جمعرات کوپاکستان میں شام تک کورونا وائرس کے 25 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 1106 تک جا پہنچی ہے، 8 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 22 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔۔سرکاری پورٹل پر 9 کیسز میں اضافے کے بعد اسلام آباد میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 131 ہوگئی ہے، سرکاری پورٹل پر بھی مجموعی کیسز کی یہی تعداد بتائی گئی ہے۔، لاہور میں مزید 3نئے کیس سامنے آگئے ہیں۔شہر میں کنفرم مریضوں کی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں 48 نجی ہسپتالوں میں 35مریض زیر علاج ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 326ہو گئی ہے۔ 176 زائرین،گجرات میں 21،گوجرانوالہ میں 8،جہلم میں 19،راولپنڈی 4 مریضوں کی تصدیق۔ملتان میں 4،فیصل آباد میں 2 منڈی بہاوالدین،نارووال، رحیم یار خان، اور سرگودھا میں ایک ایک مریض داخل ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے۔ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں.گزشتی روز بھی کرونا کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن رہاشہرقائد مکمل طور پر بند ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم شاہراوں پر ناکہ بندی سخت کر دی، پولیس حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔شہر بھر میں چھوٹے بڑے بازار، مارکیٹس، تعلیمی ادارے، دکانیں بند ہیں، تمام کریانہ سٹورز بھی رات 8 بجے سے صح 8 بجے تک بند ہے، ضرورت کے تحت نکلنے والے شہری سڑکوں پر نظر آئے۔ پولیس کی جانب سے یومیہ اجرت پر کام کرنیوالوں کے ساتھ نرمی برتی جا رہی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات سخت کر دیئے گئے، کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے نواحی علاقے بارہ کہو کو مکمل سیل کر دیا۔ پولیس اور فوج کے جوان تعینات کر کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میں بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر معطل ہے، جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 10 اور شام ساڑھے 3 سے ساڑھے 5 بجے تک آپریشنل رہے گی، مسافروں کو ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھنے کا حکم دیا گیا ہے دنیا کے تمامممالک میں کرونا وائرس پھیل گیا، مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 295 ہوگئی، امریکا میں مزید 5 افراد کی ہلاک ہو گئے گزشتہ روز امریکہ ایک ہی دن امریکہ میں 10ہزار سے زائد کرونا کے مریضسامنے آئے۔ جنوبی کوریا میں بھی 5 ہلاکتوں کل، تعداد ایک سو اکتیس ہو گئی۔دنیا بھر میں اٹلی میں 700 زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اورتعداد 7 ہزار 5 سو تین ہو چکی ہے، سپین دوسرے نمبر پر ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 6 سو 47 ہے، ایران میں 2 ہزار 77 اور فرانس میں ایک ہزار 3 سو اکتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سعودی عر ب میں ایک اور شخص کورونا سے ہلاک ہوگیا جس کے بعد مرنیوالوں کی تعداد 2 ہوگئی، مکہ میں 46 سالہ شخص وائرس سے ہلاک ہوگیا، مملکت میں 133 نئے مریض سامنے آگئے، اس طرح کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 900 ہوگئی۔شاہ سلمان نے دارالحکومت ریاض، مکہ اور مدینہ میں آج سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا، تینوں شہروں میں کرفیو کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں، ان شہروں سے کسی کو باہر نکلنے یا داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ مملکت کی 13 ریاستوں میں سفر بند کر دیا گیا، شاہی فرمان میں ان تین شہروں میں کرفیو کا دورانیہ بھی بڑھا کر 15 گھنٹے کر دیا گیا۔ کرفیو اب شام سات بجے کے بجائے سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1ہزار سے بڑھ گئی ہے۔سی ایس ایس ای کے مطابق ملک میں نوول کرونا وائرس کے باعث 1ہزار31افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فی الحال 68 ہزار572مصدقہ مریض ہیں۔پیرو کی وزارت صحت نے نوول کرونا وائرس کی وبا کے باعث مزید2 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 480 ہے۔سپین کی نائب وزیراعظم کارمن کالبو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔اسپینش میڈیا کے کارمن کالبو کے دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ لیے گئے جو مثبت نکلے جس کے بعد ان کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔وسطی یورپ کے ملک ہنگری میں تعینات برطانیہ کے ڈپٹی سفیر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے۔برطانوی دفتر خارجہ نے ہنگری کے دارلحکومت بوداپست میں اپنے ڈپٹی سفیر اسٹیون ڈک کی ہلاکت کی تصدیق کی ہیفرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے 3 افراد جن میں خاتون بھی شامل ہیں کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جیروم سالومون نے رات گئے بتایا کہ فرانس میں کورونا وائرس سے اسپتالوں میں 1331 اموات ہو چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فرانس میں اب تک 25233 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں 2933 نئے کیس شامل ہیں۔فرانس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جیروم سالومون نے مزید بتایا کہ کورونا کے 11539 مریض فرانس کے اسپتال میں داخل ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2827 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں رکھا گیا ہے، اسپتالوں میں داخل مریضوں میں سے ایک تہائی کی عمر 60 سال سے کم ہے
کرونا ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -