اللہ تعالیٰ دنیا کو کروناکی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھے،شاہ سلمان
ریاض (این این آئی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ کرونا جیسی خوف ناک وباء کی وجہ سے پوری دنیا اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے۔کرونا کی وجہ سے کرہ ارض پر موجود تمام انسان، صحت کا نظام اور عالمی معیشت سب بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم جی 20 کا ایک غیر معمولی سربراہ اجلاس منعقد کررہے ہیں تاکہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جو ہماری عوام کی امیدوں کو پورا کریں۔ ہماری حکومتوں کے کردار کو بڑھائیں اور اس وباء کا مقابلہ کرنے کی ہماری کوششوں کو متحد کریں۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ دنیا کو اس وباء کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھے۔
شاہ سلمان