کرونا وائرس کیخلاف عالمی جنگ عوام کے تعاون سے بہت جلد جیتیں گے: اسد قیصر

کرونا وائرس کیخلاف عالمی جنگ عوام کے تعاون سے بہت جلد جیتیں گے: اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کورونہ وائرس کے خلاف عالمی جنگ عوام کے تعاون سے بہت جلد جیتیں گے عوام اختیاطی تدابیر پر عملدر آمد کر کے اس مرض سے نجات حاصل کر یں ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کی سہ پہر باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور (صوابی)کے اچانک دورے کے موقع پر کیا وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان، ایم پی اے عاقب اللہ خان، پروفیسر ڈاکٹر فصیح الزماں چیف ایگزیکٹو باچہ خان میڈیکل کمپلیکس و پرنسپل گجو خان میڈیکل کالج اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دورے کے موقع پر ہسپتال میں کرونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسپیکر اسد قیصر نے خصوصی طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ہسپتال میں کرونا مریضوں کے لئے آئی سی یو وارڈ میں وینٹیلیٹر کی سہولت کے ساتھ 16 بیڈ جبکہ 40 آئیسولیشن بیڈ کی سہولت موجود ہے۔صوابی میں کرونا وائرس مریضوں کے لئے باچہ خان میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لاہور اور ٹوپی میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔سپیکر اسد قیصر نے صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکومت ریلیف پیکیج کے علاوہ مزید ڈاکٹرز بھرتی کرئے گی تاکہ کورونہ وائرس پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے اس موقع پرصوابی کے متاثرین کے لئے آٹے کی فراہمی کے لئے ساٹھ لاکھ روپے دینے کا اعلان کر تے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو واضح ہدایت جاری کی کہ کورونہ وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ آٹا، گوشت، ماسک اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مصنوعے اضافے کو بر داشت نہیں کیا جائیگاجب کہ اس حوالے سے میڈیا بھی لوگوں میں خوف وحراس نہ پھیلائے انہوں نے کہا کہ حکومت نے متاثرہ مریضوں کے جلد صحت یابی کے لئے عملی اقدامات اُٹھا رکھی ہے۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں اور عوام پر زور دیا کہ وہ کورونہ وائرس کے حوالے سے حکومت کے ساتھ اس جدوجہد میں عملی تعاون کریں کیونکہ حکومت اکیلے یہ جنگ نہیں جیت سکتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -