ڈی واٹسن فارمیسی کے جانب سے پوی کلینک ہسپتال میں وینٹیلیٹر عطیہ

ڈی واٹسن فارمیسی کے جانب سے پوی کلینک ہسپتال میں وینٹیلیٹر عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈی واٹسن فارمیسی کے چیف ایگزیکٹو احسن ظفربختاوری کی جانب سے کرونا وائرس کی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو پولی کلینک ہسپتال میں کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے ایک عدد وینٹیلیٹر عطیہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنی تمام صلاحیتوں اور خدمات کے ساتھ حکومت خصوصا”طبی میدان میں سرگرم عمل عملے کے ساتھ کھڑے ہیں ہم اور ہمارا سٹاف رات دن کرونا وائرس کے خلاف خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ہماری یہ جدوجہد کرونا وائرس کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ہم عوام کیکرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔