فیصل آباد، ڈاکٹرز کا حکومت سے او پی ڈیز بند کرنے،کرونا سیفٹی کٹس مہیا کرنیکا کا مطالبہ

فیصل آباد، ڈاکٹرز کا حکومت سے او پی ڈیز بند کرنے،کرونا سیفٹی کٹس مہیا ...

  



فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)پی ایم اے کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طفیل محمد‘ صدر ڈاکٹر صولت نواز‘ منتخب صدر ڈاکٹر رائے محمد عارف‘جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عرفان اور دیگر عہدیداران نے حکومت سے فی الفور تمام بنیادی مراکز صحت اور ہسپتالوں کے او پی ڈیز بند کرنے اور ڈاکٹرز کو کرنا وائرس سے بچاؤ کے لئے ضروری سامان مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مراکز صحت اور ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کی بھیڑ رنا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ جبکہ جگہ کی کمی کی وجہ سے مریضوں کا ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا بھی ممکن نہیں ہوتا اور لوگوں میں شعور نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ڈاکٹرز کے کمرے ہی میں بھیڑ کی زد میں آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز کے بھی وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے عہدیداران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہاں تمام لوگوں کو وائرس سے بچنے کیلئے حکومت گھروں میں رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے وہاں ڈاکٹرز ایسے حالات میں بھی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشاراپنے فرائض سرانجام دینے کے لئے مراکز صحت اور ہسپتالوں میں موجود ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان ڈاکٹرز کے تحفظ کے لئے ضروری سامان جس میں حفاظتی لباس‘ماسک‘ گلاسز اور سینی ٹائزرز فوری طور پر مہیا کرے۔

مطالبہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر