افسوس کامقام ہے، پانچ رو ز بعد بھی ڈسٹری بیوشن نہیں ہو سکی: حلیم عادل شیخ

افسوس کامقام ہے، پانچ رو ز بعد بھی ڈسٹری بیوشن نہیں ہو سکی: حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کا کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے وڈیو پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ آج ہم سیاسی الزام تراشیوں سے اور سیاست سے پاک دن کے شروعات کرتے ہیں۔ ایسا دن جہاں ہم کرونا سے مقابل کر سکیں غریب جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان ہیں ان کی مدد کر سکیں۔ آج ہم تہیہ کریں کہ اس معاملے پر سیاست نہیں کریں گے بڑے افسوس کی بات ہے آج چار روز مکمل ہوچکے ہیں سرکاری سطح پر کوئی ڈسٹریبیوشن نہیں ہوسکی ہے۔ ہم سندھ حکومت کی مدد کرنے کو تیار ہیں لیکن سندھ حکومت بھی عملی اقدامات کرے۔ سنا تھا کمیٹی بنے گی غیر سیاسی لوگوں کی اگر سیاسی لوگوں کی ہی بنا دی گئی ہے تو اس سے آگے بھی بڑھنا چاہئے ہمارے اربوں کے بجیٹ ہونے کے باوجود سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ راشن تقسیم کر رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے 12 سو ارب کے پیکیج کا اعلان کیا ہے سندھ حکومت کا شکریہ 3 ارب کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ لیکن ابھی تک سندھ کی عوام کے گھروں تک کچھ نہیں پہنچا ہے۔ ہم بحیثیت اپوزیش سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ہماری پارٹء لاک ڈاؤن کے خلاف تھی۔ ہم نے یکجہتی کا مظاہرا کیا اور سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے رہے۔ آپ کے لیڈر نے کل پریس کانفرنس کر کے اچھی اچھی باتیں کی۔ وڈیو کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا گیا ان کو وزیر اعظم کے ساتھ یکجتی کا مظاہرا کرنا چاہئے تھا۔ سارے صوبے پاکستان میں ہیں اور بیرون الممالک سے امداد ملکوں کے لئے آیا کرتی ہیں۔ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کل سندھ حکومت نے ایک اور ٹوپی ڈراما کیا۔ کل کچھ نا عاقبت نا اندیش لوگوں نے سوشل میڈیا پر غلط پروپیگینڈا کی۔ کہا گیا کہ وزیر اعظم نے سندھ کے لئے کچھ نہیں کیا ہمارے وزیر اعلی چین سے سامان لائے۔ ایک قسم کی مارکیٹنگ کی کوشش کی گئی جس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت تھی۔ اچھی بات ہے سندھ کے لئے امداد آئی لیکن سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے۔ ایسی باتوں سے نکلیں ہمیں ملک پاکستان کو بچانا ہے۔ ہم سندھ حکومت کے ساتھ ہیں خدارا عوام پریشان ہے گھروں تک راشن پہنچائیں۔ اگر مزید زیادہ لاک ڈاؤن ہوا تو بہت بڑا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔